آئی ایم ایف سے ابھی تک کتنا قرضہ لیا؟تفصیلات جاری

آئی ایم ایف سے ابھی تک کتنا قرضہ لیا؟تفصیلات جاری
کیپشن: How much borrowed from the IMF so far? Details on

ایک نیوز: آئی ایم ایف سے قرضوں اور سود کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کر دیں گئی،خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پہلا پروگرام 1958 میں کیا گیا، ابتک آئی ایم ایف سے 21260 ملین ایس ڈی آر قرض لیا گیا۔
آئی ایم ایف کو واپس کرنے والا قرض 6369 ملین ایس ڈی آر رہ گیا ہے، ابتک آئی ایم ایف کو قرض پر ٹوٹل 2439 ملین سود ادا کیا گیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ٹوٹل 28 پروگرام کیے گئے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ24فل ٹائم، چار ون ٹائم پروگرام کیے،2008 اور 2010 کے پروگرام کا مکمل قرض واپس کر دیا گیا ہے۔
  سٹیٹ بینک حکام کے مطابق ان دونوں پروگرامز پر آئی ایم ایف کو 1.58 فیصد سود دیا گیا، 2023 کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر 5.09 فیصد سود ہے، سٹیٹ بینک حکام 2008 سے 2023 کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ 6پروگرام کیے گئے۔
کامل علی آغا نے کہا کہ 1958میں تو پاکستان نے جرمنی کو قرض دیا تھا، 1958 میں ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کیوں ضرورت پیش آئی۔
جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس وقت امپورٹ ایکسپورٹ بیلنس کم تھا،بینک بیلنس آف پیمنٹس کیلئے ہی آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے۔