ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت تاجروں کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، تا جر و ں و عوام میں کوئی تقسیم نہیں ہے، ہم نے ایک تاریخ کو ہڑتال کا اعلان کیاہے،ہر صورت 28اگست کو شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یکم ستمبر سے جماعت اسلامی ممبر شپ ہر گلی محلے ہر بستی و شہر میں شروع ہوگی، جبر کے نظام کے خلاف بڑے ہدف سے تنظیم کو نچلی سطح پر پھیلا رہے ہیں، حکومت کو حالات کا ادراک کرنا چاہیے، بجلی کے بلوں میں دو ماہ کا ریلیف عوام پر احسان نہیں خیرات نہیں بجلی کے ٹیرف کے مطابق بل آنے چاہئیں، شریف خاندان کی آئی پی پیز سے پنجاب کے عوام کو خیرات دے رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے کیپسٹی پے منٹ چار پانچ سو ارب روپے کا بجلی بلوں میں ریلیف دیدیں تو عوام کو ریلیف مل جائے گا، بجلی بلوں میں ریلیف مونگ پھلی کے دانے سے بہلایا نہیں جا سکتا ،مکمل ریلیف دینا پڑے گا،گیس کے بلوں کو مزید بڑھا رہے ہیں فیول ایڈجسٹمنٹ لائن لاسز اور مہنگا تیل ہوتا ہے جس کا بوجھ عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ حکومت و بجلی اداروں کا شیطانی کھیل ہے، نیپرا و ڈسکوز کی خاموش حمایت سے حکومت اپنا فیصلہ دے دیتی ہے،عوامی عدالت لگے شیطانی اتحاد سے عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے اپنے حصہ کا کام کررہے ہیں، حکومت ایسے اقدامات کررہی ہے عوام چور بن جائیں، مسائل کی بنیاد پر قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
ہر صورت 28اگست کو شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی:نعیم الرحمن
Aug 22, 2024 | 14:33 PM