ایک نیوز: پی ٹی آئی کےجلسہ منسوخ ہونے کے معاملے پر علیمہ خان کا سخت ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح بانی تحریک انصاف سے ملنے چلا گیا ؟ اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی تحریک انصاف کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا ؟ صبح 7:30 بجے اڈیالہ میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے ؟۔
علیمہ خان کا الزام ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ان لوگوں نے بانی تحریک انصاف سے جلسہ ملتوی کروایا ، کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بانی تحریک انصاف سے فیصلہ کروا دیا ، موجودہ لیڈر شپ کا ارادہ ہی نہیں ہے بانی تحریک انصاف کو باہر نکالنے کا ۔
پارٹی کا چئیرمین باہر بیٹھا ہے اس نے فیصلہ کیوں نہیں کیا ؟ یہ فیصلے خود کرتے ہیں اور نام بانی تحریک انصاف کا لگا دیتے ہیں ۔