پی ٹی آئی نے آج ترنول میں شیڈول جلسہ ملتوی کردیا

پی ٹی آئی نے آج ترنول میں شیڈول جلسہ ملتوی کردیا
کیپشن: PTI has postponed the scheduled meeting in Tarnool today

ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف نے آج ترنول میں شیڈول جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج ترنول میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ مقامی انتظامیہ کیجانب سے بھی پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دیے گئے تھے۔
اب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے جاری ہدایات کے مطابق آج کے جلسے کی تاریخ تبدیل کی جا رہی ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے جلسہ کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے قائد نے حکم دیا ہے کہ آج ترنول کا جلسہ نہیں کرنا، جلسہ اب 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا،تمام اداروں عدالتوں اور حکومت کوپیغام دیتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی تصادم نہ چاہنے والا لیڈر ہے،بانی نے ثابت کیا کہ وہ قانون اور آئین کے مطابق پرامن پاکستان اور اپنی عوام سے محبت کرنے والا لیڈر ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اپ لوگ بھی اپنی اصلاح کریں اس ملک میں آئین کی پاسداری کریں ، قانون پر عملدرآمد اور شہریوں کے حقوق آئین پر عملدرآمد اپ پر فرض ہے،بانی پی ٹی آئی نے ایک دفعہ پھر ثابت کردیا کہ وہ ایک اپنے لیے نہیں قوم اور پاکستان کے لیے سوچتا ہے،بانی کے حکم کے مطابق جلسہ ہوگا جو بھی حکم دیں گے وہی ہوگا،اپنے لیڈر کے حکم پر آج کا جلسہ ہم منسوخ کرتے ہیں۔