پیرالمپکس گیمز :پاکستان کے حیدر علی شرکت کرینگے 

Aug 22, 2024 | 12:57 PM

ایک نیوز:پیرس میں پیرالمپکس گیمز کا آغاز28اگست سے 8 ستمبر تک ہوگا، ان گیمز میں22کھیلوں کے ایونٹس میں 4400ایتھلیٹس ان ایکشن ہونگے ۔
ان گیمز میں پاکستان کے واحد ایتھلیٹ حیدر علی ڈسکس تھرو میں حصہ لیں گے ،حیدر علی26اور 27 اگست کی درمیانی شب پیرس پہنچیں گے ،اس سے قبل حیدر علی پیرا المپکس میں تین بار میڈلز جیت چکے ہیں۔
خیال رہے کہ قبل پیرس میں پیرس المپکس کے مقابلے جاری تھے ،ان مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا تھا۔

مزیدخبریں