واروکشائر کاونٹی کرکٹ کلب نے حسن علی کے علاج کی حامی بھر لی

Aug 22, 2024 | 12:43 PM

ایک نیوز: واروکشائر کاونٹی کرکٹ کلب نے حسن علی کے علاج کی حامی بھر لی۔
پی سی بی نے واروکشائر کاونٹی کو حسن علی کی کہنی علاج کرانے کا کہا تھا ، پی سی بی کا موقف تھا کہ حسن علی کا و نٹی کرکٹ کے دوران زخمی ہوئے ہیں اس لیے علاج کی ذمہ داری واروکشائر کاونٹی کی بنتی ہے ، حسن علی قومی ٹیم سے مکمل فٹ اور صحت مند کاونٹی چیمپیئن شپ کے لیے گئے تھے۔
  پی سی بی کا موقف ہے کہ حسن علی کو فٹ اور صحت مند کرنا اب وارکشائر کاؤنٹی کی زمہ داری ہے،وارکشائر کاؤنٹی نے پی سی بی کا موقف تسلیم کرتے ہوئے تمام تر علاج کی زمہ داری اٹھا لی ہے ، فاسٹ بولر حسن علی جلد علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے ۔
کہنی کی سرجری کی ضرورت پڑے یا ان کا ری ہیب ہو تمام تر وارکشائر کاؤنٹی کرے گی ، حسن علی کاونٹی چیمپیئن شپ کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوئے اور بقیہ میچز نہ کھیل سکےتھے۔

مزیدخبریں