ایک نیوز:آئندہ24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، در یا ئے چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے، رودکوہیوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و مقامی انتظامیہ الرٹ ہیں۔
ڈی جی عرفان علی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پتوک اور سوری شمالی سے درمیانے درجے جبکہ زنگی سے اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزرا، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں نارمل صورتحال ہےسیلابی ریلوں کے راستوں میں مقیم شہریوں کو پیشگی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 71 فیصد ،تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح بھی کم لیول پر ہے،بھاکڑا ڈیم 54 فیصد پونگ 53 اور تھین ڈیم میں پانی کی سطح 26 فیصد تک ہے،نارووال نالہ بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔