ایک نیوز: ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائز وال کی تنصیب کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربرا اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ،درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سے کاروبار حتی کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے،وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
ملک میں انٹرنیٹ کی بندش ،فائز وال کی تنصیب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Aug 22, 2024 | 12:29 PM