محکمہ صحت کیجانب سے پنجاب میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری

 محکمہ صحت کیجانب سے پنجاب میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری
کیپشن: The data of dengue in Punjab is released by the health department

 ایک نیوز : محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
 گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے6کیس رپورٹ ہوئے ایک ہفتہ میں 29کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 288 کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے 3 راولپنڈی سے2اور شیخوپورہ سے1کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔