پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  نمایاں تیزی،532پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  نمایاں تیزی،532پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: At the close of business in Pakistan Stock Exchange, significant bullishness, an increase of 532 points

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  نمایاں تیزی رہی ، ہنڈرڈانڈیکس 532 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 793 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

 دن بھر مجموعی طور پر 472 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 260 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 137 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

 مارکیٹ میں 79 کروڑ 96 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 50 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,996 جبکہ کم ترین سطح 78,442 پوائنٹس رہی ۔

گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج  کاروبار  کے اختتام   پر ہنڈرڈانڈیکس 515 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 260 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

گزشتہ روز دن بھر مجموعی طور پر 452 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،288 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 119 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

مارکیٹ میں 53 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 43 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78،457 جبکہ کم ترین سطح 77،968 پوائنٹس رہی ۔