پاکستانی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرانک ایس ایچ اوز تعینات

Aug 22, 2023 | 20:37 PM

ایک نیوز:پنجاب پولیس نے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے تھانے کے ایس ایچ او کی معاونت کیلئے الیکٹرانک (ای) ایس ایچ او کا عہدہ متعارف کرایا ہے۔

 الیکٹرانک ایس ایچ اوز   متعلقہ ایس ایچ او کو کرائم کی لوکیشن، کرائم کی نوعیت اور رسپانس ٹائم کے حوالے سے مدد فراہم کرے گا۔لاہور پولیس اور سیف سٹی اتھارٹیز کے اشتراک سے 25 ایسے تربیت یافتہ افسران کو ای ایس ایچ او کا عہدہ دیا گیا ہے جو ٹیکنالوجی کو بہت اچھی طرح استعمال کر کے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جرائم کی روک تھام کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی کامران خان کے مطابق یہ ہمارا پائلٹ پراجیکٹ ہے، ہم نے انکو ای ایس ایچ او کا نام دیا ہے جو اپنی حدود میں آنے والے متعلقہ تھانے کو مدد فراہم کریں گے، سیف سٹی اتھارٹی میں بیٹھا ای ایس ایچ او کیمروں پر نظررکھے گا، جس ای ایس ایچ او کی حدود میں کرائم ہو رہا ہوگا وہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو آگاہ کرے گا کہ گاڑی چوری کی وردات ہورہی، ڈکیتی، قتل یا کوئی بھی کرائم ہو رہا ہوگا تو وہ لوکیشن سے لیکر کرائم کی نوعیت تک سب ایس ایچ او کو بتائے گا۔
متعلقہ ایس ایچ او ٹیکنالوجی کی مدد سے فورا رسپانس کرے گا اور کرائم کو فوری روکنے اور حل کرنے کی کوشش کرے گا، جبکہ ایک ای ایس ایچ او تقریبا ایک سو یا ایک سو سے زائد کیمروں پر نظر رکھے گا اور جیسے ہی ای ایس ایچ او کو کچھ غلط ہوتا نظر آئے گا وہ متلعقہ تھانے میں انفارمیشن پاس کردے گا۔

مزیدخبریں