وزیرآباد :نامعلوم افراد نے پیسوں سے بھری بوری کو آگ لگادی

Aug 22, 2023 | 20:20 PM

ایک نیوز :وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ میں نا معلوم افراد نوٹوں سے بھری بوری کو آگ لگا کر پھینک دیا۔

تفصیلات کےمطابق جن نوٹوں کو آگ لگائی گئی ان میں  ہزار۔پانچ سو اور پانچ ہزار روپے کے نوٹ شامل ہیں۔تمام کی تمام کی کرنسی پاکستانی ہے ،جلے ہوئے نوٹ گکھڑ کے قریب قبرستان سے برآمدہوئے ۔

 مقامی پولیس نے باقاعدہ تصدیق کی اور رپورٹ درج کر لی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ نوٹ کیوں جلائے گئے در پردہ کیا معاملات ہیں حقائق کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے بہت جلد حقائق سامنے لے آئیں گے جلائے گئے پاکستانی روپے گکھڑ کے مقامی قبرستان نورا کوٹ روڈ سے برآمد ہوے ہیں ۔

مزیدخبریں