ایک نیوز :چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو عہدے سےہٹانےکیلئےوزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزیر اعظم آفس کو خط لکھ دیا۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں وزیر اعظم کو خط لکھا گیا۔ذکا اشرف کی تعیناتی سیاسی تعیناتیوں میں آتی ہے۔
وزارت آئی پی سی نے چیئرمین فیڈرل لینڈ کمشنر پیر سید احمد نواز شاہ کو بھی ہٹانے کےلئے بھی خط لکھا۔دونوں تعیناتیاں سیاسی بنیادوں پر ہوئیں۔