شکرگڑھ،زہریلی چائے پینے سے 10بچوں کی حالت غیرہوگئی

Aug 22, 2023 | 17:45 PM

ایک نیوز :شکر گڑھ کے نواحی گاؤں بستان میں زہریلی چائے پینے سے 10 بچوں کی حالت خراب ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ایمبولینسز کو موقع پر بھجوا دیا گیا۔دودھ میں چھپکلی گر گئی تھی جس کا گھر والوں کو علم نہ ہو سکا، اسی دودھ سے چائے بنا کر بچوں کو دی گئی جس کی وجہ سے 10 بچوں کی حالت خراب ہو گئی اور اُنہوں نے قے کرنی شروع کر دی۔
ریسکیو 1122 کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر تمام بچوں کا چیک اپ کیا؎

 ریسکیورز نے بتایا کہ تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، مزید طبی امداد دینے کے لیے بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا۔

بچوں میں سیف اللہ، اسد، مریم، فروا، سمرا، شاداب، آنسہ، عبداللہ اور خضرا اور کم بچے شامل ہیں۔

مزیدخبریں