ایک نیوز: بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے شیکھر دھون نے اپنی ڈریم ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی اوپنر شیکھر دھون نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے ڈریم ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے بغیر کسی تعجب پاکستانی پلئیر کو شامل نہیں کیا جبکہ اپنے ملک کے ہی پانچ کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ دیدی۔
شیکھر دھون کی جانب سے ورلڈکپ کیلئے جس ڈریم ٹیم کا انتخاب کیا گیا اس میں بھارتی کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، آسڑیلوی پیسر مچل اسٹارک، افغان لیگ اسپنر راشد خان اور جنوبی افریقہ کے رباڈا شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مچل اسٹارک کی ٹیم شمولیت کی وجہ سے باؤلنگ میں شاہین کا انتخاب نہیں کروں گا بلکہ انکی اضافی رفتار اور اچھال کے باعث جنوبی افریقہ کے رباڈا کو اسکواڈ میں شامل کروں گا۔
قبل ازیں بھارت کے سابق کرکٹر ویندر سہواگ، سارو گنگولی اور معروف کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے بھی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کو سیمی فائنلسٹ کھیلنے والی ٹیموں میں شامل کیا تھا۔