لاہور : 36گھنٹوں میں 6 خواتین جنسی زیادتی کا شکار، مقدمات درج

لاہور : 36گھنٹوں میں 6 خواتین جنسی زیادتی کا شکار، مقدمات درج

ایک نیوز: لاہور میں  گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران 6 عورتوں سے جنسی درندگی کے واقعات کے مقدمات درج کر لیےگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  لاہور،ہنجروال کے علاقے میں سفاک ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر  جواں سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ چوہنگ میں 10 ہزار رقم ادا نہ کر سکنے پر 6 ماہ کی حاملہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مناواں کے علاقے میں سفاک ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر جوان سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم ناصر نے قاف نامی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زندگی کا نشانہ بنایا۔ شاہدرہ کے علاقے میں جنسی درندے نے جواں  سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔سفاک ملزم مقصود  نے  جواں سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

 اس کے علاوہ شادباغ کے علاقے میں جنسی درندے نے خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔سفاک ملزم ظہیر احمد نےخاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اپنے گھر لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ڈیفنس سی کے علاقے میں سکیورٹی گارڈ نے گھریلو ملازمہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سفاک ملزم احمد شیر نے گھروں میں کام کرنے والی خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے تاہم جینڈر کرائم سیل ملزمان کو نہ پکڑسکا۔