پہلا ون ڈے: پاکستان نے افغانستان کو 142رنز سے شکست دیدی

Aug 22, 2023 | 20:31 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142رنز سے شکست دیدی ۔

رپورٹ کے مطابق ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی اوپنر فخز زمان جلد وکٹ گنوا بیٹھے، وہ محض 2 رنز بناسکے، آغا سلمان 7 رنز جبکہ کپتان بابراعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ امام الحق 61رنز بنا کر نمایا ں رہے ،شاداب خان 39افتخار احمد 30رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ،مڈل آرڈر بیٹر محمد رضوان نے 21 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 2 جبکہ فضل الحق فاروقی ، محمد نبی اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 59رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔رحمت اللہ گرباز 18رنز بنا کر نمایاں رہے ،عظمت اللہ عمرزئی 16رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ۔اس کے علاوہ افغانستان کا کوئی بھی بلے باز نمایاں رنز بنانے میں ناکام رہا۔ پاکستان کی جانب سے 18رنز کے عو ض 5وکٹیں حاصل کیں ،شاہین شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اچھا ٹوٹل کرکے افغانستان پر دباؤ بڑھائیں گے۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 کو اسی مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 0-3 سے فتح ٹیم پاکستان کو پھر سے ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنادے گی۔

مزیدخبریں