رواں مالی سال کے پہلے ماہ پاکستان کو کتنے ارب ڈالرز کا قرض ملا؟ رپورٹ جاری

رواں مالی سال کے پہلے ماہ پاکستان کو کتنے ارب ڈالرز کا قرض ملا؟ رپورٹ جاری

ایک نیوز: رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستان کو کل 2 ارب 89 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا جبکہ سعودی عرب سے تیل کی سہولت کی مد میں 10 کروڑ ڈالر ملے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن نے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں،جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کو جولائی 2023 میں 19 کروڑ 36 لاکھ ڈالر سے زائد کثیر الجہتی قرض حاصل ہوا ہے۔ پاکستان کو  جولائی میں 11 کروڑ 38 لاکھ ڈالر سے زائد کے دو طرفہ قرضے موصول ہوئے۔

سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ٹائم ڈیپازٹ بھی شامل ہیں۔اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے تیل کی سہولت کی مد میں 10 کروڑ ڈالر ملے ہیں۔اسکے علاوہ رواں مالی سال پاکستان نے بیرونی قرضوں کا تخمینہ 17 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد لگایا ہے