سکھ طالب علم کی بورڈ امتحان میں بہترین کارکردگی،نام روشن کردیا

سکھ طالب علم کی بورڈ امتحان میں بہترین کارکردگی،نام روشن کردیا

ایک نیوز: سکھ مذہب کے ہونہار طالب علم نےنویں جماعت کا امتحان A+گریڈ میں پاس کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے سبزہ زار کے رہائشی طالب علم ششمیت سنگھ ولد گر چرن سنگھ نے نویں جماعت کے سالانہ امتحان کے 555  میں سے 530نمبر لے کر A+گریڈ میں امتحان  پاس کیا  ہے۔

اس اعلی  کارکردگی پر مقامی سکول انتظامیہ اور دوست احباب نے اسے اور اسکے گھر والوں کو دلی مبارکباد دے ہے اسکے والد سردار گر چرن سنگھ نے بیٹے کی اس اعلی کامیابی پر نہایت خوشی کا اظہار کیا جبکہ طالب علم کا کہنا ہے کہ میں آئندہ بھی امتحان میں ایسی ہی کارکردگی دکھاؤں گا۔