توہین الیکشن کمیشن: 'عمران خان پر فرد جرم لگانی ہوتو روبکار کے ذریعے بلاسکتے ہیں' ڈی جی لاء

Aug 22, 2023 | 13:00 PM

ایک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور ہائیکورٹ میں یہ کیس چیلنج کیا ہوا ہے، چیئرمین تحریک انصاف جیل میں ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کو آج حاضری سے استثنی دی جائے۔ ہمیں شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا،مجھے ابھی تک چیئرمین تحریک انصاف سے ملنے نہیں دیا گیا، میری کلائنٹ سے ملاقات ہو گی تو اس کے بعد اس پوزیشن میں ہوں گا کہ جواب جمع کراؤں۔ 

ڈی جی لانے کہا کہ فرد جرم لگانی ہو تو روبکار کے ذریعے بھی یہاں بلایا جا سکتا ہے۔

اسد عمر کے وکیل انور منصور نے کہا کہ اسد عمر کے کیسز انسداد دہشتگردی عدالت میں ہیں، وہ وہاں مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اسد عمر اور چیئرمین تحریک انصاف کے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں