بجلی صارفین کیلئے بری خبر: فی یونٹ 2 روپے 7پیسے مہنگا کرنے کا فیصلہ

بجلی صارفین کیلئے بری خبر: فی یونٹ 2 روپے 7پیسے مہنگا کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Bad news for electricity consumers: Decision to increase the cost of electricity by Rs 2.7 paise per unit

ایک نیوز: بجلی صارفین پر پھر بجلی بم گرائے جانے کی تیاری کرلی گئی۔ سرکاری ڈسکوز کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 7 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے-جی  اے نے نیپرا میں ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کروا دی۔ منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی درخواست پر 30 اگست کو سماعت کرے گا۔