سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گرفتاری دینے کا اعلان

Aug 22, 2023 | 12:45 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وجارجیا میں حکام کے سامنے سرینڈر کر دیں گے تاکہ 2020 کے انتخابات میں ردّوبدل کرنے کے الزامات کا سامنا کر سکیں۔
غیر ملکی خبر رسا ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے  اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر لکھا کہ ’کیا آپ یقین کر سکتے ہیں میں گرفتاری دینے کے لیے جمعرات کو جارجیا کے شہر اٹلانٹا جاؤں گا۔‘اپریل کے بعد سے یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی چوتھی گرفتاری ہو گی۔ریپبلکن کی جانب سے آئندہ انتخابات میں صدر کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ٹرمپ کے خلاف ملک بھر میں مقدمات اور گرفتاریوں کو ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایہ اعلان ان کے وکلا کی اٹلانٹا میں پراسیکیوٹرز سے ملاقات کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کیخلاف جارجیا میں قائم مقدمے میں ضمانت کے لیے دو لاکھ ڈالر کا بانڈ مقرر کیا گیا ہے۔ضمانت کی اس رقم کا معاہدہ ٹرمپ کے وکلا اور فلٹن کاؤنٹی کی ڈسٹرکٹ اٹارنی فانی ولس کے درمیان طے پایا ہے۔فلٹن کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی فانی ولیس، ٹرمپ کے دفاعی وکلاء اور جج کے دستخط کردہ بانڈ معاہدے کے مطابق سابق صدر کو کیس میں شریک مدعا علیہان، گواہوں یا متاثرین کو ڈرانے دھمکانے سے روک دیا گیا ہے،وہ اس کیلئےسوشل میڈیا کا استعمال بھی نہیں کر سکیں گے۔یہ معاہدہ سابق صدر کو گواہوں یا شریک مدعا علیہان کے خلاف کسی بھی نوعیت کی دھمکی دینے اور ان کے ساتھ سوائے وکلاء کے ذریعہ کیس کے حقائق کے بارے میں کسی بھی طرح کی بات کرنے سے روکتا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ ٹرمپ خود کو فلٹن کاؤنٹی جیل میں پیش کریں گے جو طویل عرصے سے مسائل سے دوچار ہے۔ محکمہ انصاف نے گزشتہ ماہ اس جیل کے سیل میں گندگی، تشدد اور گذشتہ سال ایک شخص کی موت کے بعد شہری حقوق کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ گزشتہ مہینے فلٹن کاؤنٹی کی تحویل میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
فلٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ جب ٹرمپ سرنڈر کریں گے تو جیل کے آس پاس کے علاقے میں’سخت لاک ڈاؤن‘ کیا جائے گا تاہم ٹرمپ کے وہاں زیادہ وقت گزارنے کا امکان نہیں ہے۔جارجیا کے حکام کا کہنا ہے کہ  ٹرمپ کے ساتھ ان کی ریاست میں جرائم کے الزام میں دیگر افراد کی طرح برتاؤ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں