روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

 روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

ایک نیوز: ڈالر کی قیمت مسلسل اضافہ، انٹربینک میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 1روپے 88پیسے مہنگا ہو کر ڈالر  297.13 سے بڑھ کر 299.01 پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر   ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 306 روپے پر بند ہوا ۔

 یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز ڈالر 297 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

گذشتہ 8 کاروباری دنوں کے اندر ڈالر ساڑھے 11 روپے مہنگا ہو چکا ہے ،آٹھ کاروباری دنوں میں روپے کی قدر 3.9 فیصد گر گئی ہے۔ ملک بوستان کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے اور رسد کم ہے۔امپورٹرز کی جانب سے ڈالر کی خریداری جاری ہے، امپورٹرز کو ایل سیز جاری کی گئی ہیں۔ملک بوستان کا کہنا ہےکہ ڈالر طلب اور رسد میں فرق بڑھنے کی وجہ سے مہنگا ہو رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرمارکیٹ 30 پوائنٹس کی کمی سے 47 ہزار 417 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 313 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 141 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 149 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 47,675 جبکہ کم ترین سطح 47,359 رہی ۔