نجی سکول کی طالبات کا اساتذہ کے ہمراہ دورہ جناح ہاؤس، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

Aug 22, 2023 | 12:04 PM

ایک نیوز: نجی سکول کی طالبات اور اساتذہ کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے سانحے کو 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی مختلف مکتب فکر کے لوگوں کا جناح ہاؤس کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔

نجی سکول کے وفدکا جناح ہاؤس کے دورے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "یہ دیکھ کہ بہت دکھ ہوا ہے جو شرپسندوں نے اسکا حال کیا ہے"۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ "قائد کے اثاثوں کو بھی جلا ڈالا اور مسجد بھی شہید کی"۔"ہماری گورنمنٹ سے درخواست ہے کہ واقعہ میں ملوث شرپسندوں کو سزا دی جائے "۔

اسی طرح طالبات کا کہنا تھا کہ "جناح ہاؤس کو دیکھ کر  ہمیں دلی دکھ پہنچا ہے"۔ "شرپسندوں نے مسجد کے تقدس کو بھی پامال کیا"۔ "یہ لوگ صرف دوسروں کے کہنے پر ملک کو تباہ کر  رہے ہیں"۔

وفد نے شرپسندوں کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں