ایک نیوز: سیلاب متاثرین کی امداد، پاک فوج کی اولین ترجیح، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے دریائے ستلج کے قریبی علاقوں میں بروقت پہنچ کر شہریوں کو باحفاظت محفوظ مقام پر پہنچایا۔ دریائے ستلج کے مضافاتی علاقوں میں عوام کو خوراک اور دوائیاں فراہم کی گئیں۔
بہاولنگر، چشتیاں، منچن آباد، پاکپتن، میلسی اور عارف والا میں بھی سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج مستقبل میں بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔
سویلین ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے پاک فوج ہر مشکل سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ سیلاب سے متعلق حالات کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ محکمے اور ادارے ہر لمحہ چاق و چوبند ہیں۔