اے این ایف کی کارروائی، 82 کلو منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

Aug 22, 2023 | 11:00 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 8 کاروائیوں میں 82 کلو منشیات برآمد جبکہ خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 810 گرام آئس برآمد کی ہے جس میں پرواز نمبر QR-633  کے ذریعے قطر جانے والا بہاولپور کا رہائشی ملزم گرفتار ہوا ہے۔

اے این ایف نے موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی کے فیول ٹینک سے 13 کلو 200 گرام چرس برآمد کی ہے، کارروائی کے دوران نوشہرہ کا رہائشی ملزم گرفتار ہوا ہے۔موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو مسافر وینز میں سوار خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہےملزمان سے مجموعی طور پر 4 کلو 800 گرام افیون برآمد کی گئی ہے۔

کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 1 کلو 600 گرام ہیروئن اور 650 گرام آئس برآمد ہوئی ہے،منشیات آٹو پارٹس پر مشتمل پارسل میں چھپا کر بحرین اسمگل کی جارہی تھی۔ اے این ایف نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 170 گرام آئس برآمد کی ہے۔پرواز نمبر QR-617 کے ذریعے قطر جانے والے شیخوپورہ کےرہائشی مُلزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اے این ایف نے چاغی کے غیر آباد علاقوں میں  دو مختلف کاروائیاں کے دوران اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی مجموعی طور پر 60 کلوگرام افیون برآمد کی ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں