ایک نیوز: معروف تجزیہ کار رستم شاہ مہمند کے ٹی ٹی پی کے بارے میں اپنے تاثرات سے آگاہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں ںے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی ایک دہشتگرد جماعت ہے جس کو عوام کی بھی حمایت حاصل نہیں ہے۔ ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ اور یہ تنظیم وقت کے ساتھ ساتھ کمزور ہوتی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپس کے اختلافات اور وسائل کی کمی کی وجہ سے یہ تنظیم اب قریب المرگ ہے۔ جہاد کا فیصلہ کون کر سکتا ہے یہ تو مجدد علماء کرام ہی بتا سکتے ہیں۔ اگر ٹی ٹی پی اسلامی ریاست کیلئے جہاد کا نام استعمال کر رہی ہے تو اسے حکومت پاکستان سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
رستم شاہ مہمند نے کہا کہ اگر ٹی ٹی پی پاکستان کے کسی مخصوص حصہ میں الگ نظام چاہتی ہے تو اس کے لئے بھی اسے پہلے ریاست پاکستان کو تسلیم کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آئین پاکستان کے مطابق قانون سازی کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں ٹی ٹی پی کو خود نہیں پتہ کہ وہ کیوں لڑ رہے ہیں جبکہ ریاست پاکستان کو بھی نہیں معلوم کے ٹی ٹی پی کی کیا خواہشات ہیں۔ دونوں کو ابہام دور کرنا چاہئے۔