پاک فوج کی جانب سے بلوچستان میں ترقی کے منصوبوں کا سلسلہ جاری 

Aug 22, 2023 | 10:50 AM

ایک نیوز: بلوچستان کی ترقی میں پاک فوج سرگرم۔ پاک آرمی نے بلوچستان کی عوام کے لیے متعدد منصوبوں کو بروقت مکمل کر کے فعال کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق منصوبوں میں سکول، کالج، ہسپتال، سٹیڈیم، پارک، سڑکیں اور کوئلے کی کانیں شامل ہیں۔ کول مائین کے مالک ملک کریم اللہ ترین کا کہنا ہے کہ “ہم ایف سی بلوچستان کے بہت شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ یہ معاہدے کرکے ایک دفعہ پھر ہماری زندگیوں میں امن اور خوشحالی لائی”۔ “15 سے 20 فیصد ہماری پروڈکشن بڑھ گئی ہے”۔ 

کول مائین پر کام کررہے ورکر کا کہان ہے کہ “ہم بہت خوش ہیں، پورا علاقہ بہت خوش ہے، اب نوکریاں ہی نوکریاں ہیں”۔ “ایف سی کے آنے سے بہت امن ہوگیا ہے اور بہت سکون سے زندگی گزار رہے ہیں”۔ 

ایف سے پی ایس ہرنائی کے پرنسپل سلیم منور کا کہنا ہے کہ “ہرنائی کول مائین پروجیکٹ کے تعاون سے بچوں کی فیس میں کمی بھی ہو رہی ہے اور ان کے لیے ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے”۔زیرتعلیم ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ “یہ سکول 2002 میں قیام پزیر ہوا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں جو بہتری آئی ہے اس کی وجہ سے یہاں کا ماحول بہت اعلی درجے کا ہو گیا ہے”۔

ڈگری کالج کے پرنسپل حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ “ہم سمجھتے تھے کہ ایف سی صرف سرحد کی حفاظت کرتا ہے لیکن ہمیں معلوم ہوا کہ یہ ہر فن میں ہی بہت مہارت رکھتے ہیں”۔ 

دوکی میڈیکل سنٹر کے ڈاکٹر مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ “ہمارے پاس لیب ٹیسٹ انویسٹگیشن کی تمام تر سحولیات موجود ہیں جیسا کہ الٹرا ساؤنڈ، ای سی جی وغیرہ”۔ ایف سی کی جانب سے مریضوں میں دوائیاں بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

فٹ بال کے کھلاڑی امجد خان نے کہا کہ “ہم شکرگزار ہیں پاک فوج کے جنہوں نے ہمارے لیے زبردست سٹیڈیم تیار کیے ہیں”۔ایک شہری کا کہنا ہے کہ “پاک فوج کا بہت احسان ہے جو بازاروں میں شمسی لائیٹس اور پارک بنوائے ہیں”۔ “ایف سی نے بہت غیرت کا کام کیا ہے جو عورتوں کے لیے آرام گاہیں اور باتھ روم بنائے جس پر ہم انہیں بہت شاباشی دیتے ہیں”۔ 

بلوچستان کے شہریوں نے پاک فوج کی بے لوث خدمت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں