جماعت نہم کے امتحانی نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح کتنی رہی؟

Aug 22, 2023 | 10:41 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے نہم جماعت  کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  نہم کے امتحان  2023میں 128447 امیدواران نے داخلہ بھجوایا جبکہ126151 امیدواران شامل امتحان ہوئے۔  امتحان میں 63492 طلباجبکہ62658طالبات شامل امتحان ہوئیں۔ ریگولر امیدواران کی تعداد111067اور پرائیویٹ امیدواران کی تعداد15084 تھی۔ 

 امتحان میں 63686امیدواران کامیاب ہوئے جبکہ62456فیل ہوئے، کامیابی کا تناسب50.49فیصد رہا۔طالبات کی شرح کامیابی61.47  فیصدجبکہ طلباء کی شرح کامیابی39.65فیصدرہی 2054 امیدواران غیرحاضر ہوئے۔

مزیدخبریں