فرش میں دبےتین زندہ مگرمچھ دریافت،ویڈیووائرل

فرش میں دبےتین زندہ مگرمچھ دریافت،ویڈیووائرل
کیپشن: Three live crocodiles found buried in the floor, video viral

ایک نیوز:بھارت میں زمین میں دبا ہوا مگر مچھوں کا خاندان زندہ نکل آیا جسے دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔
تفصیلات کےمطابق کہا جاتا ہے کہ مگر مچھ ڈائناسور کے کزن ہیں، یہ ایک ناقابل یقین رینگنے والا جانور ہے جو زمین میں دب کر بھی زندہ رہا ہے، جسے فرش کھود کر نکالتے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ ’اینیمل آراؤنڈ دی گلوب‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بھارتی ریاست گجرات کی ہے جہاں شہری فرش کی کھدائی کر کے اس کے نیچے دبے تین مگرمچھوں کو باہر نکال رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہندو ثقافت میں مگرمچھ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
مگرمچھ عام طور پر میٹھے پانی کے آس پاس جیسے ندیوں، جھیلوں اور گیلے علاقوں میں رہتے ہیں، اس طرح سے شہری ماحول میں زمین کے نیچے سے مگر مچھوں کا زندہ دریافت ہونا ایک نایاب اور غیر متوقع مثال ہے۔ 
اس چونکا دینے والے واقعے نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر رکھا ہے۔اس ویڈیو کو دیکھنے والے صارفین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری فرش کے نیچے دبے ہوئے زندہ مگر مچھوں کی باہر نکلنے میں مدد کر رہے ہیں۔