پیازکےجوس میں بالوں کےمسائل کاحل

پیازکےجوس میں بالوں کےمسائل کاحل
کیپشن: Onion juice solution for hair problems

ایک نیوز:گرتے بال اور بڑھتا گنج پن آج کل ہر دوسرے فرد کا مسئلہ بن چکا ہے جس کی وجوہات کئی اور قدرتی حل صرف ایک ہے۔
ماہرینِ جِلدی امراض کے مطابق بالوں کا گِرنا کئی عوامل کی وجہ سے ہوسکتا ہے جن میں ہارمونل اور طبی مسائل سمیت عمر بڑھنا شامل ہے۔
ماہرینِ غذائیت کے مطابق پیاز کے سو گرام میں4 ملی گرام سوڈیم،146 ملی گرام پوٹاشیم،12 فیصد وٹامن سی،5 فیصد وٹامن بی6 اور2 فیصد میگنیشیم پایا جاتا ہے اور یہ سب ہی اجزاء بالوں کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہربل ایکسپرٹس کی جانب سے پیاز کو جھڑتے اور کمزور بالوں کا علاج قرار دیا جاتا ہے۔
بالوں کے گِرنے کو روکنے کیلئے پیاز کو بطور قدرتی اور گھریلو علاج استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے نتائج حیران کُن ثابت ہوتے ہیں۔
بالوں کی افزائش کیلئے پیاز کے رس کے چند فوائد درج ذیل ہیں:
پیاز کے رس میں سلفر کی اچھی مقدار ہوتی ہے، جو بالوں کو بڑھنے کیلئے ضروری غذائیت فراہم کر سکتا ہے، یہ بالوں کے بڑھنے کے مرحلے کو بھی بڑھاتا ہے۔
مضبوط بالوں کیلئے ایک صحت مند جِلد کا ہونا بہت ضروری ہے، اکثر ہمارے سر کی جِلد انفیکشن کا شکار ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے بال گِرنے لگتے ہیں لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ اس کا حل پیاز میں ہے کیونکہ پیاز کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سر کی جِلد کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
پیاز کے رس کا استعمال کیسےکریں؟
پہلا طریقہ
چند پیاز لیں اور ان کو بلینڈ کر لیں تاکہ رس نچوڑا جا سکے، اس کے بعد اس جوس کو مل مل کے کپڑے میں ڈال کر اس کا رس نچوڑ لیں اور بالوں کی جڑوں سے لے کر سروں تک لگائیں۔اب بالوں کی جڑوں پر ہلکے پوروں سے مساج کریں اور 30 منٹ بعد بالوں کو کسی اچھے (کم کیمیکل والے شیمپو) سے دھو لیں۔
دوسرا طریقہ 
پیاز کا پانی نکال لیں اور اب اس میں ناریل کا تیل یا ایلوویرا جیل شامل کرلیں۔ اس محلول کو اپنے سر کی جِلد اور بالوں پر لگائیں اور انہیں کم از کم15 منٹ تک لگا رہنے دیں، بعد ازاں بال دھو لیں۔
نوٹ
پیاز کا جوس گرتے، کمزور اور روکھے بالوں کیلئے ایک محفوظ، قدرتی اور سستا گھریلو علاج ضرور ہے لیکن یہ طریقہ سر کی جِلد کی بیماریوں جیسے کہ ایلوپیشیا و دیگر امراض کا علاج نہیں ہے۔