اینڈرائیڈ نےسیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی فیچرپرکام شروع کردیا

Aug 22, 2023 | 06:30 AM

ایک نیوز: آئی فون14 سیریز فی الحال وہ واحد سیریز ہے جو سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کو سپورٹ کرتی ہے لیکن گوگل اپنے اینڈرائیڈ 14 میں اس فیچر پر کام کر رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں گوگل میسجز ایپ میں سیٹلائیٹ کی مدد سے گفتگو کرنے کیلئے یوزر انٹرفیس عناصر پر کیے جانے والے کام کی نشان دہی کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کے ایک صارف نیل ریحمونی نے ایمرجنسی رابطے کے انٹرفیس کی پہلی بار نشان دہی کی۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ یہ فی الحال استعمال کیلئے دستیاب نہیں ہے۔
فی الحال گوگل میسجز وہ واحد اینڈرائیڈ ایپلی کیشن ہے جو سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی پر کام کر رہی ہے۔ اس کی ایک متوقع وجہ گوگل کا ابھی تک ثالث فریق ایپلی کیشنز کیلئے سیٹلائیٹ کمیونیکیشنز کی اے پی آئیز دستیاب نہ کرنا ہوسکتی ہے،جن اے پی آئیزکی نشان دہی ٹیک صحافی مِشال رحمان اس ماہ کے شروع میں کر چکے ہیں۔
اینڈرائیڈ فون میں سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کے فیچر سے صارفین ناگہانی آفات، بجلی کے تعطل اور کسی بھی ایسی صورت جس میں سیلولر نیٹورک کام نہ کرسکےسے باآسانی پیغام بھیج سکیں گے۔

مزیدخبریں