ایک نیوز:بالی ووڈاداکارہ سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ میں دنیا میں کسی بڑے کام اور بڑے مقصد کیلئے موجود ہوں۔
سشمیتا نے بتایا کہ ان کا جسم لاغر ہوگیا تھا، شدید اضطراب اور غصیلی کیفیت ہوگئی تھی، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن گئے تھے۔
اداکارہ نے کہا کہ رواں سال کے اوائل میں ویب شو کی شوٹنگ کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا، انجیوپلاسٹی کے ذریعے دل میں اسٹنٹ ڈالا گیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ دل کے دورے کے بعد وہ مزید بےخوف ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ میں یہاں اس دنیا میں کسی بڑے کام اور بڑے مقصد کیلئے موجود ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب میں زندگی کو بےمقصد نہیں گزارتی، پہلے میں بس یوں سمجھتی تھی کہ ’بس ٹھیک ہے، زندگی ہی تو ہے، سب کو ملی ہوئی ہے‘۔
احساس ہوگیا ہے دنیا میں کسی بڑے مقصد کیلئے موجود ہوں،سشمیتاسین
Aug 22, 2023 | 05:37 AM