ایک نیوز :امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سمندری طوفان ہلیری نے تباہی مچادی۔جنوبی کیلی فورنیا میں بارش کے کم ازکم 9 ریکارڈ ٹوٹے۔
طوفان ہلیری کے زیر اثر کیلی فورنیا، میکسیکو میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
لاس اینجلس میں 1.53 انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔ طوفان ہلیری لاس اینجلس سے تقریباً 10 میل جنوب مشرق میں ہے، طوفان کے زیر اثر کیلی فورنیا، نیواڈا میں 10 انچ تک شدید بارش کا امکان ہے۔
لاس اینجلس میں بھی سیلاب کا انتباہ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
کیلی فورنیا گورنر نے 12 کاؤنٹیز میں ایمرجنسی حالت نافذ کردی۔
خیال رہے کہ طوفان ہلیری گزشتہ روز میکسیکن ساحل سے ٹکرایا تھا۔
طوفان ہلیری کے سبب گزشتہ روز امریکا آنے جانے والی ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں۔