ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو ایک بار پھر مسترد کردیا اور فیصلہ کیا کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے اور نئے انتخابات کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایات جاری کردیں اور ہدایت کی کہ حلقوں میں جائیں عوام کے ساتھ گھل مل جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات صرف الیکشن کے اعلان کے بعد ہوں گے، یہ بزدل حکومت ہے صرف فاشزم دکھا سکتی ہے۔
گرفتاری کے حوالے سے عمران کان کا کہنا تھاکہ میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے جس طرح عوام رات باہر نکلی یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے، یہ صرف لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں، حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفوں کا اعلان کرچکی ہے۔