صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
کیپشن: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ایک نیوز نیوز: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3550 روپے اضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 46 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 1729 ڈالر فی اونس ہے۔