خواتین کا فن لینڈ کی وزیراعظم سے اظہار یکجہتی، دلچسپ ویڈیوز وائرل

Aug 22, 2022 | 20:38 PM

ایک نیوز نیوز: فن لینڈ کی سیکڑوں خواتین سوشل میڈیا پر وزیرِ اعظم سنا مرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈانس ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔

دنیا کے چند دوسرے ممالک کی خواتین نے بھی فن لینڈ کی وزیر اعظم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی حمایت میں ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-22/news-1661182539-6593.mp4

سوشل میڈیا پرخواتین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں ’ سولیڈریٹی وِد سنا‘ ہیش ٹیگ  کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں فن لینڈ کی وزیرِاعظم سنا مرین  کے نجی پارٹی میں دوستوں کے ساتھ کیے گئے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں، ان ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچا دی تھی اورانہیں عوام کی جانب سے شدید ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-22/news-1661182543-8948.mp4

سنا مرین نے ڈرگ ٹیسٹ کروا کر اپوزیشن پر جوابی الزامات کے بجائے اپنی سچائی ثابت کر دی تھی۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا، صرف دوستوں کے ساتھ ڈانس کیا، گانا گایا اور تھوڑی سی شراب پی۔ میں امید کرتی ہوں کہ 2022 میں تو یہ مان لینا چاہیئے کہ فیصلہ کرنے والے بھی ڈانس کرتے ہیں، گانا گاتے ہیں اور پارٹیوں میں جاتے ہیں اور اس نیں کوئی حرج نہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-22/news-1661182554-8270.mp4

مزیدخبریں