فیصل آباد میں طالبہ پر تشدد کیس: انا شیخ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Aug 22, 2022 | 19:35 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: فیصل آباد میں طالبہ پر تشدد کیس کے سلسلے میں درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ اسلام آباد سے حفاظتی ضمانت آسانی سے مل جاتی ہے تو سب یہاں آتے ہیں۔

فیصل آباد میں طالبہ پر تشدد کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار انا علی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔ اس موقع پردرخواست گزار کی جانب سے بیان حلفی جمع کرایا گیا۔ دوران سماعت عدالت نے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اس دن آپ نے غلط بیانی کی تھی۔ درخواست گزار بچی تو ایف آئی آر کے بعد اسلام آباد آئی ہے۔

عدالت نے کہا کہ اسلام آباد سے حفاظتی ضمانت آسانی سے مل جاتی ہے تو سب یہاں آتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض کیس میں نامزد ملزمہ انا علی کی 4 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

مزیدخبریں