ایک نیوز نیوز: نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن اور یوٹیوبر جمیل فاروقی کی متعدد ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں جن میں وہ اپنے اوپر ہونے والے تشدد سے متعلق بتارہے ہیں۔
جمیل فاروقی کا کہنا ہے کہ انہیں گذشتہ رات پروگرام ختم ہونے کے بعد چینل کے باہر سے اٹھایا گیا۔ 12 گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا گیا۔ مجھے لگ رہا تھا شاید یہ مجھے مار دیں گے۔ پھر انہوں نے مجھے برہنہ کرکے بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ میرے گھر والوں کو بھی میرے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں ۔ اب یہ مجھے کراچی سے اسلام آباد لے کر جارہے ہیں۔ میرے لئے آواز بلند کی جائے۔