ایک نیوز نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ن لیگ کوپاکستان تحریک انصاف سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کی گرفتاری کی خبریں سامنے آنے اور اس کے بعد کارکنوں کے بنی گالہ پہنچنے کے حوالےسے ایک ٹوئٹ کی۔
ریحام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو پی ٹی آئی سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح ایک رہنما کی گرفتاری پر مزاحمت کی جاتی ہے،سہولت نہیں دی جاتی، لڑنا ہی سیاست ہے۔
ریحام خان نے کہا کہ ن لیگ کو انتشار خان سے بری پراڈکٹ کی زبردست مارکیٹنگ کرنے کا فن سیکھنا چاہیے،(ن) لیگ کو یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ اچھی گورننس کے ساتھ ساتھ فعال پی آر کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔