دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے گذشتہ سال کتنی تنخواہ حاصل کی؟

Aug 22, 2022 | 18:46 PM

ایک نیوز نیوز: امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک 2021 میں دنیا کے امیرترین شخص ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں۔

ایلون مسک مسلسل چار برسوں سے سرفہرست ہیں، اور انہوں نے گذشتہ سال 10 ارب ڈالر تنخواہ حاصل کی۔ ان کی ذاتی دولت گذشتہ سال 78 ارب ڈالرکے اضافے سے تقریباً 269 ارب ڈالر ہو گئی۔

بلومبرگ کے مطابق ٹیسلا  کے چیف ایگزیکٹو کی تنخواہ اتنی زیادہ ہے کہ ان کے بعد اس فہرست میں شامل 13 سی ای اوز مل کر بھی ان کی کمائی کا آدھا حصّہ ہی کماتے ہیں۔ یعنی ان کی تنخواہ کل ملا کر 6.3 ارب ڈالر ہے۔

دوسرے نمبر پر ریوین آٹوموٹیو کے سی ای او رابرٹ سکیرینج ہیں جنہوں نےگذشتہ برس 2.3 بلین ڈالرز تنخواہ وصول کی۔ تیسرے نمبر پر آنے والے ایپل کے سی ای او ٹم کک نے 853 ملین ڈالرز کمائے، چوتھے نمبر پر لوسیڈ موٹرز کے سی ای او پیٹر راولنسن نے 575 ملین ڈالرز کمائے۔

سافٹ وئیر کمپنی سی3 .اے آئی کے سی ای او ٹام سیبل 343 ڈالر کما کر پانچویں نمبر پر آئے، جبکہ کوٹی کے سی ای او سو نبی 283 ملین ڈالرز کے ساتھ فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

کے کے آر پرائیویٹ ایکویٹی کے سی ای او جوبی 279 ملین ڈالرز کے ساتھ ساتویں، سائبر سیکیورٹی فرم سینٹینیل ون کے سی ای او ٹومر وینگارٹن 275 ملین ڈالرز کے ساتھ آٹھویں جبکہ پالانٹیر ٹیکنالوجیز کے سی ای او ایلکس کارپ  264 ملین ڈالرز کی کمائی کے ساتھ نویں اور گٹ لیب کے سی ای او 263 ملین ڈالز کے ساتھ اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔ 

مزیدخبریں