معروف کامیڈین تابش ہاشمی کا سیاست میں آنے کا اعلان

معروف کامیڈین تابش ہاشمی کا سیاست میں آنے کا اعلان
کیپشن: معروف کامیڈین تابش ہاشمی کا سیاست میں آنے کا اعلان

ایک نیوز نیوز: معروف کامیڈین تابش ہاشمی نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا۔

تابش ہاشمی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کیرئیر کے آغاز سمیت مختلف نجی اداروں کو جوائن کرنے اور چھوڑنے کی وجوہات بتائیں۔

تابش کا کہنا  ہے کہ ناظرین کی بہت بڑی تعداد نے مجھے ٹی وی پر دیکھا ہے، میں  نے مقصد بنا لیا ہے کہ مجھے اگلے 3 ، 4 سالوں میں زیادہ سے زیادہ عوام کی حمایت چاہیے کیونکہ میں نے  سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تابش ہاشمی کے مطابق میں صرف ذہن بناتا ہوں باقی  اللہ اس کو مکمل کرتا ہے اور مجھ میں اسکلز اتنی ہیں کہ میں کسی بھی جگہ 3 سے 4 سال سے زیادہ نہیں ٹھہرتا۔