عدلیہ نے عمران خان کی دھمکیوں کا نوٹس لے لیا

Aug 22, 2022 | 18:14 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو دھمکیاں دینے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق رجسٹرار کے نوٹ پر عدلیہ نے معاملے کا نوٹس لیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ تمام ججز کی مشاورت سے ہوا۔ 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ لارجر بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار شامل  ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کل توہین عدالت سے متعلق کارروائی کیلئے باقاعدہ سماعت ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ان ٹربل، لاہور ہائیکورٹ سے بھی بری خبر آگئی 

مزیدخبریں