ایک نیوز نیوز: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما موہت سونکر کی بیوی نے جب انہیں گرل فرینڈ کے ساتھ پکڑا تو اس کی چپلوں سے دھلائی کردی۔
ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں موہت سونکر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ گاڑی میں گھوم رہے تھے، اہلیہ نے انہیں دیکھ کر اپنے گھر والوں کو فون کرکے بلا لیا اور اس کی گاڑی کا پیچھا کیا۔
کچھ دیر بعد انہوں نے موہت سونکر کو پکڑ لیا، سالوں نے اسے پکڑ لیا اور اس کی بیوی نے اس پر چپلیں برسانا شروع کر دیں۔
رپورٹس کے مطابق اسی وقت موہت کی گرل فرینڈ کے شوہر بھی اپنے دوستوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اس نے بھی اپنی اہلیہ کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-22/news-1661171885-4183.mp4
پولیس نے دو ایف آئی آرز درج کر لی ہیں، ایک بی جے پی راہنما کی بیوی کی شکایت پر اپنے میاں کی گرل فرینڈ اور اس کے خاوند کے خلاف اور دوسری خاتون کے میاں کی شکایت پر بی جے پی راہنما اور اس کی فیملی ممبرز کے خلاف۔
وہاں موجود لوگوں نے واقعی کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔