عالمی وباء پھر سر اٹھانے لگی، 3 جاں بحق 152 کی حالت تشویشناک

corona case
کیپشن: corona case

ایک نیوز نیوز: قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 764 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جس میں 416 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.48 فیصد رہی جبکہ مہلک وائرس سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر 152 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔