ڈالر پھر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 220 روپے پر ٹریڈنگ

Aug 22, 2022 | 15:31 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: پاکستانی روپے کی گرفت کمزور،  امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

پاکستانی روپیہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی گراوٹ کا شکار ہو گیا ہے، جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔

آج پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2روپےکا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 216 روپے 65 پیسے پر  فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ بھی ڈالر کی قیمت2  روپے  ایک پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 220 روپے  پر ٹریڈ کررہی ہے۔

ادھر ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کیساتھ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی جاری ہے، سٹاک مارکیٹ میں 392 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 828 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
 

مزیدخبریں