ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی پمز ہسپتال میں کھانے پینے کی مزید 3 سے زائد ویڈیوز سامنے آگئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹرز پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بھوک ہڑتال ختم کرواتے ہوئے انہیں کھانا کھلانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ شہباز گل ڈاکٹرز سے الجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔
آخر میں ڈاکٹرز کے بار بار اصرار پر شہباز شریف جوس پیتے ہیں اور کیلا بھی کھاتے ہیں۔
اسی طرح آج صبح کی ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز گل نے ناشتے میں دلیہ لیا جبکہ جوس اور لسی پینے سے منع کردیا اور ڈاکٹرز کو ڈانٹ بھی پلائی۔
ساتھ ہی ساتھ شہباز گل پمز ہسپتال کی انتظامیہ سے شکوہ کرتے بھی نظر آرہے ہیں کہ انہوں نے زبردستی پکڑ کر ان کی شیو کردی ہے حالانکہ وہ شیو نہیں کروانا چاہتے تھے۔
Shahbaz Gill latest video released pic.twitter.com/VmuOUtfQAt
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) August 22, 2022
I am eating under protest: Shahbaz Gill pic.twitter.com/Ik4iQS8oeL
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) August 22, 2022
Shahbaz Gill latest video from PIMS hospital pic.twitter.com/VDGb7GL4Qb
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) August 22, 2022