ایک نیوز نیوز: یونان میں نائٹ ٹریل ماؤنٹین ریسنگ کے مقابلے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایتھلیٹ جھلس کر ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوسرا ایتھلیٹ شدید زخمی ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق پیرگوئی کے قصبے کے قریب 22.2 میل ریسنگ مقابلے کے دوران 2 ایتھلیٹس آسمانی بجلی کی زد میں آئے تھے۔ جن میں ایک ایتھلیٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا تھا جسے ائیرلفٹ کرکے ہسپتال پنہچایا گیا تھا۔ بجلی گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے ایتھلیٹ کی ابھی طبیعت نازک ہے اور اسے طبی امداد دی جا رہی ہے
رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی کا شکار ہونے والے ایتھلیٹ یونان کے ماؤنٹ فلکرو کی 6 چوٹیوں اور 1340 میٹر اونچائی پر نائٹ ٹریل ماؤنٹین ریسنگ مقابلے میں حصہ لے رہے تھے۔
حکام کے مطابق نائٹ ٹریک ماؤنٹین ریسنگ مقابلے میں 55 ایتھلیٹ حصہ لے رہے تھے اور جب یہ واقع پیش آیا تب تک زیادہ تر ایتھلیٹ فنش لائن تک پہنچ چکے تھے۔
A group of endurance runners were caught up in an electrical storm in Greece as one man died and another was left injured by the lightning strikes. https://t.co/6Vfz3ImIdk
— Metro (@MetroUK) August 22, 2022