لیگ ن کے 5 ایم پی ایز کے خلاف مقدمہ درج

Aug 22, 2022 | 11:15 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  پولیس کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے 5 مزید ایم پی ایز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ ایم پی اے وسیم بادزوئی کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں درج کیا گیا ہے ۔ مقدمہ میں رانا مشہود، مرزا جاوید، رخسانہ کوثر، سیف کھوکھر اور میاں عبدالرؤف نامزد ہیں۔

ایف آئی آر میں بیان دیا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز نے اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی  کی کارروائی متاثر کی تھی اور بیلٹ بک بھی چھین کر پھینک دی تھی۔ بیلٹ بک بعد میں خاتون ایم پی اے رخسانہ کوثر سے برآمد کی گئی تھی۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہےکہ بیلٹ بک کے اہم صفحات کو پھاڑا بھی گیا ہے ۔ لیگی ایم پی ایز کی جانب سے کارسرکار میں مداخلت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں