ایک نیوز نیوز: سابق وزیر اعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اعتراضات عائد کر دیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر 3 اعتراضات عائد کیے ہیں۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا ہے۔ جس میں اعتراض کیا گیا ہے کہ عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں جانے کی بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ کیسے آگئے ہیں؟
رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ اعتراض بھی عائد کیا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے دہشتگردی کے مقدمے کی مصدقہ نقل فراہم نہیں کی گئی ہے۔
واضع رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم نے عمران خان پر دہشتگردی کے مقدمے میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔